Sahih Muslim Hadees Number 146 Emaan Ka Bayan
صحیح مسلم کتاب: ایمان کا بیان باب
جو شخص عقیدہ توحید پر مرے گا وہ قطعی طور پر جنت میں داخل ہوگا
حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْدِيُّ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ کُنْتُ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ إِلَّا مُؤْخِرَةُ الرَّحْلِ فَقَالَ يَا مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ قُلْتُ لَبَّيْکَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْکَ ثُمَّ سَارَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ يَا مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ قُلْتُ لَبَّيْکَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْکَ ثُمَّ سَارَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ يَا مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ قُلْتُ لَبَّيْکَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْکَ قَالَ هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَی الْعِبَادِ قَالَ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّ حَقَّ اللَّهِ عَلَی الْعِبَادِ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِکُوا بِهِ شَيْئًا ثُمَّ سَارَ سَاعَةً قَالَ يَا مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ قُلْتُ لَبَّيْکَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْکَ قَالَ هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَی اللَّهِ إِذَا فَعَلُوا ذَلِکَ قَالَ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُمْ ترجمہ:ہداب بن خالد ازدی، ہمام، قتادہ، انس بن مالک، معاذ بن جبل (رض) سے روایت ہے کہ میں ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سواری پر آپ ﷺ کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا میرے اور آپ ﷺ کے درمیان کجاوے کی درمیانی لکڑی کے علاوہ اور کوئی چیز حائل نہ تھی اتنے میں آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا اے معاذ بن جبل (رض) ! میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ میں حاضر ہوں، پھر تھوڑی دیر چلے پھر فرمایا اے معاذ بن جبل (رض) ! میں نے عرض کیا میں حاضر ہوں، اے اللہ کے رسول ﷺ ! پھر تھوڑی دور چلے پھر فرمایا اے معاذ بن جبل ! میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ میں حاضر ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا کیا تو جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا حق بندوں پر کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا اللہ کا حق بندوں پر یہ ہے کہ بندے صرف اسی کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں اس کے بعد پھر آپ ﷺ تھوڑی دیر چلتے رہے پھر فرمایا اے معاذ بن جبل (رض) کیا تو جانتا ہے کہ بندوں کا حق اللہ پر کیا ہے ؟ بشرطیکہ وہ ایسا کریں یعنی شرک نہ کریں، میں نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا بندوں کا حق اللہ پر یہ ہے کہ وہ اپنے بندوں کو عذاب نہ دے۔
Translation:It is narrated on the authority of Muadh bin Jabal: I was riding behind the Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and there was nothing between him and me but the rear part of the saddle, when he said: Muadh bin Jabal: To which I replied: At your beck and call, and at your pleasure, Messenger of Allah! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) He moved along for a few minutes, when again he said: Muadh bin Jabal: To which I replied: At your beck and call, and at your pleasure, Messenger of Allah! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) He then again moved along for a few minutes and said: Muadh bin Jabal: To which I replied. At your beck and call, and at your pleasure. Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) He, (the Holy Prophet) said: Do you know what right has Allah upon His servants? I said: Allah and His Messenger know best. He (the Holy Prophet) said: Verily the right of Allah over His servants is that they should worship Him, not associating anything with Him. He (the Holy Prophet) with Muadh behind him, moved along for a few minutes and said: Muadh bin Jabal: To which I replied: At your beck and call, and at your pleasure, Messenger of Allah! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) He (the Holy Prophet) said: Do you know what rights have servants upon Allah in case they do it (i. e. they worship Allah without associating anything with Him)? I (Muadh bin Jabal) replied: Allah and His Messenger know best. (Upon this) he (the Holy Prophet) remarked: That He would not torment them (with the fire of Hell).