کھانے کی مبینہ قلت پر شادی کی تقریب میں زبردست جھگڑا
قاہرہ (پاکستان نیوز) شادی کے دن اچھی یادیں تازہ کر دیتے ہیں لیکن مصر میں کھانے کی مبینہ قلت کے بعد شادی کی تقریب بڑے جھگڑے میں بدل گئی۔
تفصیلات کے مطابق مہمانوں کی تعداد بڑھنے کے باعث کھانا کم پڑ گیا اور لوگ ایک دوسرے پر دوڑ پڑے، حملہ کردیا جس کے بعد شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی، آن لائن شیئر کی گئی ویڈیو میں مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔
دونوں گروپ کھانا حاصل کرنے کی کوشش میں ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے۔ ایک مہمان نے جھگڑا ختم کرنے کے لیے آگ بجھانے والے آلات کا استعمال کیا، خوفناک منظر بننے کے بعد کچھ بزرگوں نے بات چیت کی کوشش کی اور پھر دونوں فریقوں کے درمیان جھگڑا ختم ہوگیا۔
ایک عینی شاہد نے واضح کیا کہ دو شادی ہال تھے اور دو شادی کی تقریبات جاری تھیں، دونوں شادیوں کی تقریب کے مہمانوں میں جھگڑا ہوا اور جھگڑے کی وجہ شادی کی دوسری تقریب میں موجود لڑکی کو ہراساں کرنا تھا۔