حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز سمیت 16 محکمے بند کرنے کا فیصلہ
یوٹیلیٹی سٹورز کے 18 ہزار سے زائد ملازمین نے اس کے خلاف احتجاج پر غور شروع کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز سمیت 16 محکمے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جن محکموں کو بند کیا جا رہا ہے ان میں پاکستان انجینئرنگ کونسل، نیشنل فرٹیلائزر سماد اور دیگر شامل ہیں۔
متعلقہ محکموں کو بند کرنے کے لیے 1 ہفتے سے 3 ماہ کی ٹائم لائن دی گئی ہے۔ ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی ختم کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز کے 18 ہزار سے زائد ملازمین نے اسٹورز کی بندش کے خلاف احتجاج پر غور شروع کردیا ہے۔