Sania Mirza Friendship Before Getting Marriage With Shoaib Malik

Spread the love

ثانیہ مرزا کی شعیب ملک سے طلاق کا چرچہ اب بھی خبروں میں ہے اور اب ایک نیا انکشاف سامنے آیا کہ پاکستانی کرکٹر سے شادی سے قبل ٹینس اسٹار ایک بالی وڈ اداکار کے قریب تھیں۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کرنےسے پہلے ہی ثانیہ نے اپنے کامیاب کیریئر کے ذریعے بھارت اور دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان بناچکی تھیں۔

 رواں سال کے آغاز میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی تصدیق سامنے آئی تھی۔

جس کے بعد حال ہی میں ان کی بھارتی کرکٹر محمد شامی سے شادی کے بارے میں افواہیں بھی سامنے آئی تھیں تاہم ان کے والد عمران مرزا نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کردی تھی۔

شعیب ملک سے شادی سے قبل ایک وقت تھا جب ثانیہ اور بالی وڈ اداکار شاہد کپور کے رومانس کے چرچے تھے البتہ ان کا رشتہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہا۔

شاہد کپور کی ثانیہ سے ملاقات سنہ 2009 میں ایک مشترکہ دوست کی پارٹی میں ہوئی تھی۔

اس وقت شاہد کا کرینہ کپور سے رشتہ ٹوٹا تھا اس لیے وہ  ثانیہ مرزا کے قریب آگئے تھے اور دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا۔

اسی دوران شاہد نے  ثانیہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے لیے حیدرآباد میں اپنی فلم ’کمینی‘ کے آؤٹ ڈور شوٹ کا بھی اہتمام کیا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ شاہد کا روک ٹوک کرنا ثانیہ کو پسند نہیں آتا تھا اس وجہ سے ان کا رشتہ پروان نہیں چڑھ سکا۔

جب ثانیہ کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں بطور مہمان آئیں تو ان سے شاہد کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

 اس پر انہوں نے کہا کہ انہیں یاد نہیں کیوں کہ یہ بہت پرانی بات ہے۔

شو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ شاہد، رنبیر کپور اور رنویر سنگھ میں سے کس کو ماریں گی، کس سے شادی کریں گی اور کس کے ساتھ تعلق بنانا چاہیں گی؟

جس پر انہوں نے کہا کہ وہ رنبیر سے شادی، رنویر کے ساتھ تعلقات قائم کرنا اور شاہد کو مارنا چاہیں گی۔

ثانیہ مرزا نے شاہد کپور کو شعیب ملک کے ساتھ اپنی شادی میں مدعو نہیں کیا تھا، شاہد اب میرا راجپوت سے شادی کر چکے ہیں اور ان کے 2 بچے میشا اور زین ہیں۔

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *