پیرس اولمپکس؛ کیا پاکستان، انڈیا کا موازنہ بنتا ہے؟

Spread the love

Paris Olympics; Does Pakistan, India compare?

پیرس اولمپکس؛ کیا پاکستان، انڈیا کا موازنہ بنتا ہے؟

پاکستان اور انڈیاکے درمیان متعدد افراد اسپورٹس کو لیکر بحث کرتے نظر آرہے ہیں کہ قومی ٹیم کے محض سات اتھلیٹس پیرس اولمپکس میں حصہ لے رہے ہیں۔
دونوں ممالک کے ایک دوسرے سے کئی اختلافات ہیں تاہم انڈیا نے اپنے اسپورٹس کو سیاست سے دور رکھا اور آج پاکستان سے کوسوں آگے ہے جبکہ ہمارے اسپورٹس بورڈ میں سابق اولمپئینز، سیاستدانوں نے کمائی کا راستہ اپنایا اور اتھلیٹس کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی۔

پاکستان کا اسپورٹس بجٹ محض چھ اعشاریہ ملین ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں ایک ارب نوے کروڑ دس لاکھ سے زائد) بنتا ہے جبکہ انڈیا چار سو گیارہ ملین ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں ایک کھرب چودہ ارب انتالیس کروڑ سے زائد) ہے۔

اسی طرح اتھلیٹس کیلئے پاکستان نے محض تین لاکھ پچاس ہزار ڈالر (یعنی نو کروڑ چوہتر لاکھ سے زائد) جبکہ انڈیا (یعنی تین ارب انیس کروڑ ترپن لاکھ سے زائد) روپے مختص کیے ہیں۔
پیرس اولمپکس میں انڈیا کا 112 رکنی دستہ ملک کی نمائندگی کرے گا جس میں کوچز اور سپورٹ اسٹاف شامل نہیں جبکہ پاکستان کا محض سات رکنی دستہ جائے گا جبکہ سپورٹ اسٹاف اور کوچز کے ہمراہ یہ تعداد اٹھارہ تک پہنچ جائے گی۔

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *