Spread the love

عدت میں نکاح کے کیس عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں منطور، سزا کالعدم قرار

اسلام آباد کی عدالت نے عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کر دیا۔

جج افضل مجوکا نے عدت کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنایا۔

فیصلہ سنانے سے قبل کمرہ عدالت صحافیوں اور وکلاء سے بھرا ہوا تھا اور پی ٹی آئی کارکنوں کو پولیس نے کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزائیں کالعدم، عدالت کا بری کرنے کا حکم

رواں برس 3 فروری کو اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

آج جسٹس افضل مجکا نے عدت کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیل کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے دونوں فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کر دیا۔

عدالت نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کی بانی بشریٰ بی بی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔

فیصلے سے قبل عدالت صحافیوں اور وکلا سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی اور تحریک انصاف کے کارکن پولیس کی نفری کے ساتھ عدالت سے روانہ ہوگئے۔

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *